پاکستان اور چین نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: وزیر دفاع
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین نے رواں سال 16 مرتبہ بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کیں، 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے 54 لاپتہ دفاعی اہلکار پاکستان کی تحویل میں ہیں لیکن پاکستان انکی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع منوہر پریکر نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ رواں سال پاکستان اور چین کی جانب سے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے 16 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔