یمن: حوثی باغیوں نے 4 صوبوں کے گورنر‘ خصوصی فورسز کے کمانڈر کو برطرف کر دیا
صنعاء (اے پی پی) یمن میں حوثی باغیوں نے حوثی باغیوں نے چار صوبوں کے گورنروں اور اور خصوصی فورسز کے کمانڈر کو بھی برطرف کردیا ہے۔باغیوں نے ملک کی دوسری بڑی بندرگاہ اور بڑی تیل کمپنی کے منتظمین کو برطرف کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے ڈائریکٹر کو کام سے روک دیا ہے اور وہ ان کی جگہ کسی اور کا تقرر کررہے ہیں۔ بحیرہ احمر پر واقع اس بندرگاہ کے ذریعے ہی یمن بیرون ممالک سے اشیاء درآمد کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اخبار الثورا کے ہیڈکوارٹرز پر حوثیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔