گوجرانوالہ: گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے شادی کے بندھن میں بندھنے والا نیا جوڑا جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل کالونی کے عتیق کی تین ماہ قبل نوشین کے ساتھ شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی شدید سردی کے باعث کمرے میں حسب معمول ہیٹر لگا کر سو گئے جبکہ صبح کمرے سے باہر نہ آنے پر ورثاء نے دروازہ توڑ کر اندر جاکر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑے تھے۔ ریسکیو کی ٹیم نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔