سانحہ پشاور پر دل خون کے آنسو روتا ہے: دلیپ کمار
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے سانحہ پشاور پر شدید رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا یہ جرم نا قابل معافی ہے، پشاور سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں میری بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ میں اس شہر میں پیدا ہوا اور پرورش پائی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پشاور سکول پر حملے کا سن کر مجھے ایک دھچکا لگا، اس سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے اور اس دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا نا مکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا جرم اب نا قابل معافی بن گیا ہے۔ میرا جی چاہتا ہے کہ اڑ کر ان غمزدہ والدین کے پاس پہنچوں جن کے بچے اس سانحے میں ان سے چھین لئے گئے۔