• news

پشین اور زیارت سے آٹھ نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی ) بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقوں بیکلزئی اور خانوزئی سے پانچ نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ پانچوں نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شام کو زیارت کے نواحی علاقے سنجاوی سے تین افراد کی نعشیں ملیں۔ انہیں بھی تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ان افراد کا تعلق کس علاقے سے ہے اور انہیں کس نے ہلاک کیا۔ کسی گروپ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔اے ایف پی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا تمام نعشیں گولیوں سے چھلنی تھیں۔
نعش برآمد

ای پیپر-دی نیشن