• news

سانحہ پشاور قابل مذمت ہے، مدارس کیخلاف ہر کارروائی کا مقابلہ کرینگے: سمیع الحق

اکوڑہ خٹک (آئی این پی) سانحہ پشاور اور خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق نے جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 27 دسمبر کو پشاور میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے دینی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سمیت دیگر اہم ایشوز پر غور کرکے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اتوار کو یہاں مولانا سمیع الحق نے رہنماﺅں سے طویل مشاورت کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم سانحہ پشاور میں اشکبار ہے۔ عالمی استعمار نے خطے میں اپنے مہروں کو جس انداز سے استعمال کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جمعیت علماءاسلام شہید بچوں کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد سول سوسائٹی اور سیکولر سیاستدان نے اس المناک واقعہ پر جس طرح مذہب اور دینی کارکنوں کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رکھا ہے اس ہم پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مدارس اوردینی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر کارروائی کا ایمانی قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار کے عزائم ناکام ہوں گے‘ سیکولر دانشوروں اور سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔ وہ استعمار کے ایجنٹ کا کردار ادا نہ کریں۔ انہوں نے حکومت اور مقتدر اداروں کے ذمہ داروں کو سیکولر سیاستدانوں اور سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے نام پر بعض نام نہاد افراد کی سرگرمیوں سے خبردار رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور واضح کیا یہ تنظیمیں بیرونی قوتوں کے اشارے اور ان کے مفادات کے خاطر ملک میں خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔
مولانا سمیع الحق





ای پیپر-دی نیشن