• news

تحریک انصاف نے سانحہ پشاور کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیدیا‘ طالبان سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کی مذمت

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کی کور کمےٹی نے سانحہ پشاور کے خلاف متفقہ قراردار منظور کرلی جس مےں کہا گےا ہے سانحہ پشاور بربرےت ہے اس کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہےں اور تحرےک انصاف کالعدم تحرےک طالبان سمےت تمام دہشت گردوں کی مذمت کرتی ہے ےہ بات کور کمےٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری نے بتائی۔ انہوں نے کہا اجلاس چیئرمےن عمران خان کی زےرصدارت ہوا جس مےں جہانگےر ترےن، شفقت محمود، سےف اللہ خان نےازی، عارف علوی، پروےز خٹک سمےت دےگر ارکان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کور کمےٹی میں افغان مہاجرےن کے مسئلے پر بھی بات چےت ہوئی۔ اجلاس نے اس بات پر اتفاق کےا دہشت گردوں کا خاتمہ قومی ےکجہتی سے کےا جائے۔ ہمےں دہشت گردی کے معاملے پر پارلےمانی کمےٹی کے فےصلے کا انتظار ہے۔ کور کمےٹی میں کہا کہ قومی اسمبلی مےں پی ٹی آئی کے ارکان کی واپسی کا معاملہ زےر بحث نہےں آےا تاہم حکومت کے ساتھ جوڈےشل کمشن کے قےام پر بات چےت جلد مکمل ہو جائے گی۔ شےرےں مزاری نے کہا جوڈےشل کمشن پر اب صرف دو نکات ہی باقی رہ گئے ہےں جلد حکومت اور تحرےک انصاف کے درمےان معاہدہ طے پا جائے گا۔ کمشن صدارتی آرڈےننس کے ذرےعے بھی بنا تو پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہےں امےد ہے آرڈےننس سے بننے والے کمشن کو عدالت مسترد نہےں کرے گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق متفقہ قرارداد میں کہا گیا سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔
تحریک انصاف



ای پیپر-دی نیشن