• news

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پر آمادگی ظاہر کی‘ مشترکہ آپریشن کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا : افغان آرمی چیف

کابل (این این آئی) افغان فوج کے سربراہ جنرل کریمی نے کہاہے کہ دہشتگردگروہوں کیخلاف پاکستان کیساتھ مشترکہ آپریشن کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، افغان حکومت نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون پر آمادگی کا اظہارکیا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے بیان کے بعد مشترکہ آپریشن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے افغان فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردگروہوں کیخلاف پاکستان کیساتھ مشترکہ آپریشن کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔ افغان آرمی چیف نے کہاکہ افغان حکومت نے صرف ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کےلئے آپریشن کے دوران قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ فوجی تعاون کے فریم ورک کے تحت دونوں جانب یہ خیال پایا جاتاہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کے دوران دہشتگروں کو پناہ لینے نہیں دی جائے گی۔



ای پیپر-دی نیشن