خاندان کا کوئی فرد ملک دشمنی میں ملوث نہ ہو، دہشت گردوں کی وصیت
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر پرویز مشرف اور ملتان میں حساس ادارے پر حملے میں ملوث پھانسی پانے والے چاروں دہشتگردوں نے اپنی آخری وصیت میں کہا کہ وہ بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں لینے پر اپنے اللہ اور قوم سے شرمندہ ہیں، ہمارے خاندانوں میں سے کوئی فرد آئندہ کسی ایسی منفی اور ملک دشمن سرگرمی یا اقدام میں ملوث نہ ہو، ہماری تمام دہشت گرد تنظیموں سے التجا ہے کہ وہ دہشت گردی ختم کرکے ملک میں امن اور ترقی کےلئے کام کریں، پھانسی پانے والے چاروں مجرم اپنی موت سامنے دیکھ کر گھبرائے ہوئے تھے، تختہ دار پر پہنچتے ہی انکی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، ندامت کا اظہار کرتے ہوئے وہ اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے رہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملہ اور ملتان میں حساس ادارہ پر حملہ میں ملوث پھانسی پانے والے اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو کو جب پھانسی گھاٹ پر پہنچے تو احساس ندامت اور گھبراہٹ کا شکار تھے۔ذرائع کے مطابق مجرمان نے اپنے اہلخانہ سے گفتگو میں کہا کہ پشاور سانحہ کا علم انہیں جیل میں ہوا جس پر شدید غم ہے معصوم بچوں کو شہید کرنے والے یقیناً کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف حملے کے مرکزی مجرم اخلاص احمد عرف روسی نے آخری بار بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے اور جس پاک فوج میں وہ ملکی حفاظت کا حلف اٹھا کر بھرتی ہوا تھا اس ملک کی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانا اس کی زندگی کی سب سے بڑی بھول تھی۔
وصیت