پاکستان نے اخلاص کی پھانسی روکنے کی روسی درخواست مسترد کردی اخلاص کی والدہ روسی ہیں، زبیر کا تعلق کہروڑ پکا سے ہے
فیصل آباد + کہروڑ پکا + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبرنگار+ این این آئی) فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے جرم میں پھانسی پانے والے اخلاص احمد روسی کے پاسپورٹ کی کاپی نجی ٹی وی نے حاصل کر لی جس کے مطابق مجرم اخلاص احمد 17 جولائی 1981ءکو روس میں پیدا ہوا، اسکے والد اخلاق احمد کا تعلق ہری پور سے ہے۔ اخلاص احمد کو 25 ستمبر 2000ء میں روسی پاسپورٹ جاری کیا گیا جو 25 ستمبر 2005ء میں منسوخ کردیا گیا تھا۔ اخلاص کی نعش اسکے والد اور روسی والدہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ کہروڑ پکا سے خبرنگار کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پھانسی گھاٹ چڑھنے والا دہشت گرد زبیر احمد کہروڑ پکا کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس کی نعش کو وصول کرنے کیلئے پولیس تھانہ سٹی کہروڑ پکا کی بھاری نفری ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑ پکا حسین بخش کھوسہ کی قیادت میں فیصل آباد پہنچی جبکہ کہروڑ پکا سمیت ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے روس کی جانب سے روسی شہری اخلاص احمد کو سزائے موت نہ دینے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اخلاق احمد کی سزائے موت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے کئی بار پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اخلاق احمد کی سزا پر ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کرنے کا کہا گیا۔
درخواست مسترد