• news

چینی اشتراک والے 2 ایٹمی پاور منصوبے 25 سال کےلئے موخر کر دیئے: چیئرمین اٹامک انرجی کمشن

 اسلام آباد (آئی این پی) اٹامک انرجی کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر انصر پرویز نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے کراچی کے قریب 660 میگاواٹ کے دو ایٹمی پاور پلانٹس لگانے کا منصوبہ کے تھری اور کے فور 25 سال کےلئے موخر کر دیا ہے، مذکورہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین میں پیشرفت نہ ہونے پر ترک کیا جبکہ پاکستان ایٹمی توانائی کمشن صوبہ سندھ کی بجائے اب صوبہ پنجاب میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر مظفر گڑھ میں 2 ایٹمی بجلی گھر لگائے گا۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے قریب چین کے تعاون سے دو ایٹمی پاور پلانٹس کے ون اور کے ٹو لگانے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ گڈانی میں لگنے والے کول پاور پلانٹس اور جامشورو میں کول پاور پلانٹ صوبہ سندھ کی آئندہ 25 سال کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے کےلئے کافی ثابت ہوں گے۔
چیئرمین اٹامک انرجی

ای پیپر-دی نیشن