طاہرالقادری کے 14 نکات دہشتگردی کیخلاف قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا امکان، حکومت نے غور شروع کردیا
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکاتی پلان پر بھی غور شروع کر دیا ہے اور اس کے بعض نکات کو قومی حکمت عملی میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بعض نکات کو قابل عمل قرار دیا ہے۔