• news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے احتجاجی ملازمین کو خورشید شاہ سے ملاقات کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی نے احتجاج کرنے اور اپوزیشن لیڈر کو شکایت کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے ملازمین سے نوٹس منگوا کر وزیر اعظم سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے اکٹھے ہو کر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں پروموشن میں حائل مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن لیڈر نے سپیکر قومی اسمبلی سے بات کی کہ ملازمین کی پروموشن کے لئے ٹیسٹ کی بجائے تربیت کی شرط عائد کریں جس پر سپیکر نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوئی لیکن سپیکر نے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
نوٹس جاری





ای پیپر-دی نیشن