• news

پاکستان سے مرحلہ وار واپس بھجوانے کے فیصلے پر افغان مہاجرین میں کھلبلی

ڈےرہ اسماعےل خان (آن لائن) افغان مہاجرین کو مرحلہ وار افغانستان بھےجنے کے فےصلے کے بعد صوبہ بھر میں رہائش پذےر افغان باشندوں میںکھلبلی مچ گئی‘ حساس اداروں نے افغان سےکرٹریٹ سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر جائےداد خریدنے اور بےرون ممالک جانے والے افغان مہاجرین کی تفصےلات طلب کرلیں۔ تفصےلات کے مطابق پشاور سانحہ کے بعد حکومت نے ملک بھر میں تقریباً اےک کروڑکے لگ بھگ رہائش پذےر افغان مہاجرین کو مرحلہ وار وطن واپس بھےجنے کا فےصلہ کےا ہے اس سلسلے میں خیبرپی کے میں قائم افغان کیمپوں میں افغان مہاجرین کو محدود کےا جائےگا۔ دوسرے مرحلے میںان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جائےگی۔ اس سلسلے میں حساس اداروں نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ صوبہ خیبرپی کے میں خصوصاً مردان‘ پشاور‘ چارسدہ‘ کوہاٹ اور ڈےرہ اسماعےل خان میں جہاں افغان مہاجرین کی زیادہ تر تعداد آباد ہے ان افغان مہاجرین نے ملی بھگت سے جعلی ڈومیسائل پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوا لئے ہےں جس پر انہوں نے ان اضلاع میں جائےدادیں بھی خریدیں ہےں اور بڑے پےمانے پرکاروبار بھی شروع کئے ہوئے ہےں۔ا ن شناختی کارڈ پر وہ لوگ بےرون ممالک بھی گئے ہوئے ہےں حساس اداروں نے افغان کمشنریٹ سے تمام افغان مہاجرین کی تفصےلات طلب کی ہےں۔
افغان مہاجرین

ای پیپر-دی نیشن