عارف والا میں سانحہ پشاور کے غم میں نوجوان نے اپنی شادی منسوخ کر دی
عارفوالا(نامہ نگار) سانحہ پشاور کے غم مےں نڈھال نوجوان نے اپنی شادی منسوخ کر دی۔ دولہا شیراز چشتی کا کہنا ہے سانحہ پشاور کی مذمت کے لئے الفاظ دل کی ترجمانی کرنے سے قاصر ہےں۔ صحافی پیر شیراز احمد چشتی نے انسانیت کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا ثبوت پیش کرتے اپنی شادی کی تاریخ منسوخ کردی اور کہا جس طریقے سے دہشت گردوں نے ننھی کلیوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا، کوئی ایسی آنکھ نہیں جو اشک بار نہ ہوئی ہو۔
شادی منسوخ