امریکہ کے ساتھ کشیدگی کا باعث بننے والی خاتون بھارتی سفارتکار فرائض سے سبکدوش
نئی دہلی ( صباح نےوز) امریکہ کے ساتھ کشیدگی کا باعث بننے والی بھارتی سفارتکار کو میڈیا پر بغیرکسی اختیار کے بیانات دینے کی وجہ سے فرائض سے سبکدوش کردیا گیا۔ دیوانی کھوبرا گڑے نامی بھارتی سفارتکار کو گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت نیویارک میں ایک ملازم کے ساتھ ناروا رویے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا جب وہ ڈپٹی قونصل جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔دیوانی نے ان الزمات کی تردید کی اور بعد میں بھارت واپس آگئیں، لیکن اس واقعے کے بعد نئی دہلی میں شدید ردعمل سامنے آیا اور اس وقت بھارت میں تعینات امریکی سفیر نینسی پال کو استعفی دینا پڑا۔