دہشتگردی کا مقابلہ نہ کیا تو ریاست خطرے میں پڑ سکتی ہے:حاصل بزنجو
اسلام آباد(آن لائن) نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ دہشتگر دی کے خلا ف جنگ کسی اور کی نہیں ہما ری اپنی ہے ہمیں اغیا ر کی جا نب سے یہ جنگ مسلط کیے جا نے کے تا ثر سے نکلنا ہو گا، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور دونوں اس بات کو محسوس کرچکے ہیں اگر ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ نہ کیا اور اس کو ختم نہ کیا تو مستقبل میں خود ریاست بھی خطرے میں پڑھ سکتی ہے۔ اتوار کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوں گی یا نہیں کیونکہ ماضی کا ریکارڈ خاص کر ہماری مذہبی جماعتیں، پاکستان تحریک انصاف طالبان کے معاملے پراکثر تقسیم رہی ہیں۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہمیں اس اصطلاح سے باہر نکلنا ہو گا کہ یہ جنگ کس کی ہے یہ جنگ پاکستان کی سمجھ کر لڑنی ہو گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں کراس دی بارڈر تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ تینوں ممالک پاکستان، افغانستا ن اور چین ایک پیج پر ہوکر کردار ادا کریں تو پاکستان میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
حاصل بزنجو