• news

خالد مقبول، عامر خان، حیدر عباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اور ہنگامی اجلاس اتوار کو ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور حیدر عباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں پھر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔
رابطہ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن