• news

بیٹے کی شہادت پر فخر، دوسرا بھی مادر وطن کیلئے حاضر ہے: پشاور میں شہید ہونے والے شہید نائیک ندیم الرحمن کے والدین کی گفتگو

گوجر خان (این این آئی) بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے شہادت کے عظیم مرتبے کے لئے ہمارے بیٹے کو چنا، اپنا دوسرا بیٹا بھی مادر وطن کےلئے حاضر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سانحہ پشاور میں سب سے پہلے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے نائیک ندیم الرحمان کے والدین نے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا۔ شہید ندیم کا تعلق پاک فوج کی 137 میڈیکل بٹالین سے تھا اور شہادت کے دن وہ آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءکو آڈیٹوریم میں فرسٹ ایڈ کی تربیّت دے رہے تھے جب دہشت گرد ہال کا عقبی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ندیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے اُسے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ شہید کے والد حبیب الرحمان سرکاری سکول میں استاد ہیں گزشتہ روز گفتگو کرتے انہوں نے بتایا جس دن ندیم نے جام شہادت نوش کیا اس دن اُسے پاک فوج میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے11سال 11 ماہ اور 11دن ہوئے تھے۔ بیٹے کی شہادت پر انہیں فخر ہے۔ ندیم کی شہادت نے ہمارے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں۔
والدین کی گفتگو

ای پیپر-دی نیشن