دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹانے پر غور، چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس پرسوں ہو گا
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے دہشت گردوں اور سزائے موت کے قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کیلئے 24 دسمبرکو اہم ترین اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس‘ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور دہشت گردی عدالتوں کی ججز صاحبان شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کو ہدایات جاری کی ہیں حساس ترین مقدمات اور خاص طور پر دہشت گردی اور سزائے موت سے متعلقہ مقدمات جلد نمٹائے جائیں اور اب تک جتنے مقدمات نمٹائے گئے ہیں یا زیرالتواءہیں ان کی تفصیلات 23 دسمبر تک سپریم کورٹ ارسال کی جائیں۔ ان رپورٹس کا جائزہ 24 دسمبرکے اہم ترین اجلاس میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کے جلد نمٹانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس/ اجلاس