• news

ننکانہ: سانحہ پشاور میں شہید طاہر کو خراج عقیدت کیلئے تقریب، ورثا کو 16 لاکھ کا چیک دیا گیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ننکانہ صاحب کے شہید طالب علم محمد طاہر کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلعی حکومت ننکانہ صاحب نے جمنیزیم ہال ننکانہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں برجیس طاہر ، رانا محمد ارشد، رانا جمیل حسن سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شہید محمد طاہرکے ورثاءکو 16 لاکھ روپے کا چیک، شیلڈ اور تعزیتی خط بھی پیش کیا گیا۔
تقریب / چیک

ای پیپر-دی نیشن