وزیر داخلہ کا ”ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہ دینے کا عزم“
اسلام آباد (محمد نواز رضا) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جہاں اتوار کی شب دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کا بھرپور دفاع کیا ہے وہاں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔ مسلسل دو تین روز سے قومی سلامتی سے متعلق اجلاسوں کے بعد ان کی پریس کانفرنس اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت‘ اپوزیشن‘ فوج ایک صفحہ پر ہے جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پوری قوم متحرک ہے‘ تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے علم کی طلب رکھنے والوں اور دہشت گردوں کے درمیان لکیر کھینچ دی اور کہا کہ ہر طالب کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دہشت گرد دہشت ہوتا ہے انہوں نے پاک فوج کادفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں احتساب کا اپنا نظام ہے اس کے کردار پر تنقید کرنے والے اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ فوج کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کیسز کی بہت بڑی تعداد زیر التواءپڑی ہے چودھری نثارعلی خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ریاست/ فوج