افتخار چودھری نے عمران کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر نے کا فیصلہ موخر کردیا
اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کا اندراج پشاور سانحہ کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے موخر کردیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ افتخار محمد چوہدری پر پشاور سانحے کا بہت زیادہ گہرا اثر پڑا ہے اس وجہ سے انہوں نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کچھ عرصے کے لیے موخر کردیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکلاء کو بھی ہدایت جاری کردی ہیں ۔