• news

راولپنڈی: دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آر پی او آفس میں مشق

راولپنڈی (آئی این پی) دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آر پی او آفس میں مشق، ریہرسل میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریہرسل سے قبل کسی بھی سکیورٹی ادارے کو اس مشن سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ ہنگامی طور پر وائرلیس پر چھ مسلح دہشت گردوں کی آر پی او آفس پر حملے کی اطلاع دی گئی جس پر ایلیٹ فورس اور کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کے علاوہ پنجاب پولیس کے اہلکار آر پی او آفس پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن