ایران ضامن کپ کراٹے ٹورنامنٹ: پاکستان انڈر 14 خواتین کھلاڑیوں کے 5 برانز میڈل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایران ضامن کپ کراٹے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انڈر 14 خواتین کھلاڑیوں نے پانچ برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ قومی کھلاڑی آج وطن واپس پہنچیں گی۔ 10 واں ایران ضامن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد 17 سے 20 دسمبر تہران میں ہوا جس میںآٹھ مختلف ممالک کی 200 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کے پانچ ویمن کھلاڑیوں جن میں فروا علی جاوا، فاطمہ حسین، مریم حسین، لائبہ مسعود اور عریشہ امینہ حیدر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برانز میڈل پاکستان کے نام کیا۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمن کھلاڑیوں کے اندر مارشل آرٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ایران میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پانچوں کھلاڑی برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کراٹے کے کھیل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قومی کھلاڑی ایران سے آج وطن واپس پہنچیں گی، تمام کھلاڑی، کوچ اور منیجر مبارکباد کے مستحق ہیں۔