تحریک انصاف کا دھرنا ختم، ٹی وی کے کرنٹ افیئرز پروگراموں کی مقبولیت میں کمی
کراچی ( آئی این پی) سانحہ پشاور کے بعد وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے اپنے احتجاج کو ختم کرکے دھرنے کے خاتمہ کے بعد ٹی وی چینلز کے پرائم ٹائم میں چلنے والے کرنٹ افیئرز کے پروگراموں کی مقبولیت میں کمی آگئی ، عوام بالخصوص خواتین نے ایک بار پھر ڈرامے دیکھنے شروع کردیئے ۔ ٹی وی پروگراموں کی ریٹنگ کرنے والے اداروں کے مطابق دھرنے کے خاتمہ کے بعد سر شام ٹی وی کے آگے کرنٹ افیئرز کے پروگرام دیکھنے والوں کے تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی ہے اور روز بروز کرنٹ افیئرز کے پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ پرائم ٹائم میں مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ڈراموں کو دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ دھرنے کی وجہ سے کرنٹ افیئرز کے پروگراموں نے نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والے ڈراموں کو خاصا متاثر کیا تھا ۔