کرکٹ بورڈ سے اجازت لئے بغیر اشتہار میں کام کرنے پر5 کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی سمیت پانچ قومی کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔کرکٹرز نے بورڈ سے اجازت لئے بغیر اشتہار میں کام کیا تھاجن کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ان میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان‘ وہاب ریاض‘آل راؤنڈر انور علی اور مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بورڈ کے معاہدے کے مطابق کرکٹرز کسی بھی اشتہار میں کام کرنے سے قبل این او سی لینے کے پابند ہیں۔کوئی بھی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔