پاکستان ہاکی ٹیم بین الاقوامی سطح پر کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی : عرفان بھٹی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اختر رسول کی قیادت میں پاکستان کی ہاکی بین الاقوامی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہاکی پلیئر کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے بھی قومی کھیل کے فروغ اور بقا کے لئے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی۔