سانحہ پشاور : بھارتی فلم کیلئے فوری گانا ریکارڈ کرانے سے شبنم مجید کی معذرت‘ جنوری میں کرانے کا عندیہ
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے باعث بھارتی فلم میں گانے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید نے سانحہ پشاور کے افسوس میں بھارتی فلم میں گانا ریکارڈ کروانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت ذہنی طور پر پریشان ہوں، میرا دماغ اتنے بڑے سانحے کے بعد میرا ساتھ نہیں دے رہا۔ بھارتی فلمساز نے شبنم مجید سے درخواست کی کہ وہ جنوری میں گانا ریکارڈ کروا دیں جس کے جواب میں شبنم مجید نے جنوری میں گانا ریکارڈ کرانے کی حامی بھر لی۔