• news

فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں : فردوس جمال

لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو‘ ٹی وی‘ فلم اور سٹیج کے معروف اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں تاہم ٹی وی ڈرامہ خوب ترقی کر رہا ہے۔ پہلے صرف ایک پی ٹی وی چینل تھا جس پر ڈرامے ٹیلی کاسٹ ہوتے تھے اب پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی بے شمار ٹی وی چینلز ہیں جن پر ڈرامے ٹیلی کاسٹ ہوتے ہیں۔ ڈرامے اتنے زیادہ بن رہے ہیں کہ آرٹسٹ کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ پاکستان کا سٹیج ڈرامہ اپنا معیار برقرار نہیں رکھ سکا۔ بیشتر تھیٹر ہالوں میں فحاشی اور عریانی کی شکایات عام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سٹیج ڈراموں میں بہت کام کیا مگر اب زیادہ سٹیج ڈرامے غیرمعیاری ہو رہے ہیں اس لئے تھیٹر پر کام چھوڑ دیا ہے اب صرف ٹی وی ڈراموںمیں کام کر رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن