• news

سپریم کورٹ میں میٹرو بس منصوبے کیخلاف درخواست کی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میٹرو بس منصوبہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 30 دسمبر کو کریگی۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے ایک خط کے ذریعے عدالت عظمیٰ سے میٹروبس منصوبے میں مبینہ گھپلوں سے متعلق ازخود نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میٹروبس منصوبہ کی وجہ سے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے آلودگی کا بہت مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس منصوبہ سے مری روڈ کے تاجروں کو سخت مالی نقصان ہورہا ہے، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن