• news

عالمی بنک نے پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک کے ہیڈکوارٹر میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی اجلاس ہوا۔ عالمی بنک نے دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کردی۔ اجلاس میں عالمی بنک کے صدر، سینئر ایگزیکٹوز اور آئی ایم ایف حکام نے بھی شرکت کی۔ عالمی بنک، آئی ایم ایف حکام نے شہید بچوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ای پیپر-دی نیشن