پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے 3روز بعد مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکہ کے ڈرون حملہ کی 3 روز بعد مذمت کر دی۔ یہ حملہ بیس دسمبر کی صبح ایجنسی کے علاقہ الواڑہ منڈی میں کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ منگل کے روز دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ حکومت پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف خود فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔