• news

دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، عدلیہ سے حکومتی اپیل

اسلام آباد(ان لائن) امریکی صحافی ڈینیئل پرل اورسابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتلوں سمیت دہشت گردی میں ملوث 500سے زائد قتل کے اہم مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئے وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ سے صوبائی اور ماتحت عدالتوں میں زیر التوا اپیلوں کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے رابطہ کر لیا ہے ۔ ان مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے پہلے ہی موت کی سزا دی جا چکی ہے اور ان کی اپیلیں مختلف عدالتوں میں کئی برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 8500افراد کو مختلف مقدمات میںسزائے موت سنائی جا چکی ہے جن میں تقریباً 500 دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرزشامل ہیں۔ مگر ان کی جانب سے دائر اپیلیں مختلف عدالتوںمیں التوا کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ سے درخواست کی ہے کہ صوبائی عدالتوں پر زور دیا جائے کہ انسداد دہشت گردی کی 55عدالتوں میں 2000سے زائد زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹا دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن