• news

جامعہ حفصہ کی بچیوں کو والدین کے حوالے کیا جائے، الطاف کا وزیراعظم، آرمی چیف سے مطالبہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، آرمی چیف راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی بچیوں کو انکے والدین کے حوالے کیا جائے۔ گذشتہ ر وز لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی پرنسپل اور ملا عبدالعزیز والدین کو بچیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ والدین سے ملاقات کرانے کے مطالبے پر بچیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں، انکے والدین کے نام اور دیگر تفصیلات ایم کیو ایم کے پاس ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن