• news

2014ء میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں60 صحافی قتل ہوگئے: رپورٹ

نیویارک (اے پی پی) امریکی تنظیم’’کمیٹی برائے تحفظ صحافیوں‘‘نے کہا ہے کہ 2014ء میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں60 صحافی قتل کردیئے گئے ۔ ادارے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کم از کم60 صحافی شام کے پرآشوب حالات میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران لقمہ اجل بنے تاہم18 مزید مرنے والے صحافیوں کی اموات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا انکی موت فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ہوئی تھی یا طبعی موت تھی۔

ای پیپر-دی نیشن