ڈاکوؤں نے گھروں میں گھس کر 56 لاکھ کا مال لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے 6 گھروں میں گھس کر 56 لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 2 کاریں اور 10 موٹرسائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ملت پارک بسطامی روڈ پر ظہور کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا پنڈی سٹاپ میں غلام مصطفی کے گھر سے 10لاکھ، ٹائون شپ جوہر ٹائون میں خالد کے گھر سے10لاکھ، جوہر ٹائون شوکت علی روڈ کے رہا ئشی ندیم اختر کے گھر سے 9لاکھ، اچھرہ فیروز پور روڈ پر خادم حسین کے گھر سے 7لاکھ 60ہزار، رائیونڈ سٹی اشرفی ٹائون میں شمیم کے گھر سے 4 لاکھ 80ہزار، چوہنگ ای ایم ای سوسائٹی کے قریب آصف کے گھر سے 3 لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے وحدت کالونی کے علاقہ شاہ کمال میں عدنان اور اس کی فیملی سے 7لاکھ، جوہر ٹائون میں ظہیر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 50 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں صغیر سے 2لاکھ 69ہزار روپے نقدی، مغلپورہ میں سلمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل، جنوبی چھائونی میں میر زادہ اصغر سے 60ہزار روپے اور لیپ ٹاپ سمن آباد میں نعمان سے 80ہزار روپے اور موبائل، ساندہ میں زاہد سے 50ہزار روپے اور موبائل، ستوکتلہ میں وقار سے 70ہزار روپے و موبائل، وقار سے 61ہزار، باغبانپورہ میں ساجد سے 30ہزار کی نقدی، شفیق آباد میں فیض سے 46ہزار، جوہر ٹائون میں مشتاق سے 16ہزار روپے لوٹ لئے۔ چوروں نے ٹائون شپ سے کامران، ستوکتلہ سے سیف کی کاریں جبکہ شاہدرہ ٹائون سے خالد، وحدت کالونی سے ذیشان، مسلم ٹائون سے حسن، ساندہ سے سلطان، ماڈل ٹائون سے عبدالماجد، کوٹ لکھپت سے نور، جوہر ٹائون سے سرور، پرانی انارکلی سے زبیر، باغبانپورہ سے جمیل، اسلام پورہ سے وقاص کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔