• news

پارلیمنٹ ہائوس میں آنا اچھا لگا: عارف علوی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل مائل نہ ہو جائے، شیریں مزاری کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں کافی عرصہ کے بعد آنا اچھا لگا، دل چاہتا ہے کہ بار بار آؤں جبکہ تحریک انصاف کی  سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل مائل نہ ہوجائے جس پر  صحافیوں نے زور دار قہقہہ لگایا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس کے وقفہ کے دوران جب ارکان کمیٹی پارلیمنٹ کے گیٹ سے نکل رہے تھے تو ایک صحافی نے پی ٹی آئی  کے دونوں رہنمائوں  سے سوال کیا کہ اتنے طویل عرصے بعد پارلیمنٹ میں آنا کیسا لگا جس پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بہت اچھا لگا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے دوسرے فلور پر نہیں گئی کہ کہیں دل ہی نہ مائل ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن