• news

غلام سرور پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر زاہد کاظمی جنرل سیکرٹری مقرر، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  غلام سرور خان کو  تحریک انصاف شمالی پنجاب کا صدر اور زاہد حسین کاظمی کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ غلام سرور خان حلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  زاہد حسین کاظمی تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری پبلک ریلیشنز ہیں اور ان کا شمار بھی سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے۔ وہ  چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن