• news

ملک بھر کے مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

اسلا م آباد(آن لائن) ملک بھر کے مدارس کا ڈیٹا ازسر نو مرتب کرنے، قانون کے دائرے میں لانے کیلئے حکمت تیار کر لی گئی، جلد تمام مسالک کے علمائ، مدارس بورڈز کے نمائندوں سے مشاورتی عمل شر وع کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام مدارس کا ڈیٹا ازسر نو مرتب کرنے اور اسے قانون کے دائرے میں لانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت جلد تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مدارس بورڈز کے نمائندوں اور مذہبی سکالرز سے مشاورت کریگی اور جلد ایک اجلاس بلایا جائیگا جس میں یہ معاملہ زیر بحث آئیگا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ اس معاملے کے سلجھائو کیلئے وفاقی حکومت وزارت داخلہ کے سینئر افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے گی جس میں تمام مکاتب فکر کو مناسب نمائندگی دی جائیگی اور بائیو ڈیٹا مرتب کیا جائیگا اور اس کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ مدارس کا نصاب تعلیم بھی اس اجلاس میں زیربحث آنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن