نواز شریف کل اپنی 65ویں سالگرہ منائیں گے
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمدنوازشریف کل مورخہ 25دسمبر بروز جمعرات کو اپنی 65ویں سالگرہ منائیں گے اس روز مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام ملک بھرمیں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیںگے اور نوازشریف کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائینگی۔ میاں محمد نوازشریف ملک پاکستان کے 18ویں وزیراعظم ہیں وہ 25دسمبر 1949ء کو پیدا ہوئے ۔