بدعنوانیوں کا الزام، چیئرمین، کنٹرولر تعلیمی بورڈ ڈی آئی خان کیخلاف ڈیڑھ کروڑ کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
پشاور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے سرکاری سٹیشنری و فنڈز میں گھپلوں و بدعنوانیوں کے الزام میں چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان نور محمد سمیت کنٹرولر لال باز خان، محمد بلال اور علائوالدین کنٹریکٹرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔