• news

اسلام آباد: پاکستان فرینڈ ویلفیئر کویت کے چیئرمین ملک نور حسین کو پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے لوٹ لیا

کویت سٹی( نما ئندہ خصوصی) پاکستان فرینڈ ویلفیئر کویت کے چیئرمین ملک نورحسین کو اسلام آباد ائرپورٹ کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے لوٹ لیا ۔ان کے بریف کیس میں کویتی دینار،ڈالر اور درہم کے علاوہ طلائی زیورات،پاسپورٹ ،چیک،اورضروری ڈاکومنٹ تھے ۔ملک نورحسین راولپنڈی میں فرینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے لئے فنڈ اورایک بچی کی شادی کے لئے زیورات لے کر گئے تھے جب وہ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے باہر نکلے تو پولیس کی وردی میں ملبوس موجود افراد نیانہیں روکا اورتلاشی کے بہانے ان کا بریف کیس چھین کر فرارہوگئے ۔بریف کیس میں ان کا پاسپورٹ اورضروری کاغذات بھی تھے جو وہ ساتھ لے گئے ۔پاکستان بزنس کونسل کویت کے چیئر مین محمد عارف بٹ ،ممبر اویپک حافظ محمدشبیر ، پاکستان مسلم لیگ کویت کے صدر میاں محمد ارشد،سیکرٹری جنرل عرفان ناگرہ ، اسلامک ایجوکیشن کویت کے صدر چوہدری اخلاق احمد اور پاکستانی کمیونٹی نے اس ڈکیتی کی وردات پر گہرے غم وغصہ کا اظہارکیا ہے اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کو سرراہ لوٹا جارہاہے لیکن حکومت ٹس مس نہیں ۔انہوں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیا ہے وہ اس واردات کا فوری نوٹس لیں اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن