• news

ملکی سیاسی تاریخ کی طویل ترین کانفرنس قریباً گیارہ گھنٹے تک جاری رہی

اسلام آباد (محمد نواز  رضا)  وزیر اعظم محمد نواز شریف  نے  فوری سماعت کی  خصوصی عدالتیں قائم کرنے  پر اتفاق رائے پیدا کر کے قومی پارلیمانی کانفرنس کو ناکامی سے بچا لیا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ کی طویل ترین کانفرنس 11گھنٹے تک جاری رہی کئی بار ایسے  مراحل آئے کہ عدم اتفاق پر کانفرنس  بے نتیجہ ختم  ہو سکتی تھی  لیکن وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ آج ہم کوئی فیصلہ کئے بغیر نہیں اٹھیں گے۔  وزیر اعظم  کی کوشش سے  خصوصی عدالتیں قائم کرنے پر حکومت،  اپوزیشن اور فوج کو ایک صٖفحہ پر لا کھڑا کیا  ایک بار پھر وزیر اعظم کی قیادت میں اہم قومی ایشوز  پر اتفاق رائے ہوا جس کے  ملکی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کانفرنس کے شرکاء کو جامع بریفنگ دی  فوجی عدالتوں کے قیام پر سیاسی جماعتں منقسم ہو کر رہ گئیں تو وزیر اعظم نے جراء ت مندانہ اقدام اٹھایا  اور درمیانی راہ نکالی  سب کو ایک صفحہ پر اکٹھا کیا  تحریک  انصاف مسلم لیگ(ق) اور قومی وطن پارٹی نے کانفرنس کی ابتدا میں ہی  فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن