• news

آفریدی کی ریٹائرمنٹ نے بورڈ کی سازشوں کو بے نقاب کر دیا : عبدالقادر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) شاہد آفریدی نے 2015ء عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان عالمی کپ سے پہلے کرکے کرکٹ بورڈ میں اپنے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عظیم کھلاڑیوں کی قدر نہیں کی جاتی۔ شاہد آفریدی تھری اِن ون کرکٹر ہے۔ اس نے کھیل کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ کیرئیر کے آخری دنوں میں پاکستان کیلئے فتوحات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آل راؤنڈر کی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کے پیش نظر انہیں عالمی کپ 2015ء کیلئے کپتان مقرر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن