دورہ نیوزی لینڈ، ورلڈ کپ ، قومی سکواڈ کا انتخاب فٹنس سے مشروط
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کے مطابق چند روز میں ممکنہ کھلاڑیوں کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ہوسکتا ہے۔ قومی ٹیم ،، ورلڈ کپ سے پہلے اکتیس جنوری اور تین فرورری کو نیوزی لینڈ میں کیویز کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔۔پی سی بی نے آٹھ جنوری سے پہلے پندرہ رکنی سکواڈ آئی سی سی کے حوالے کرنا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیئے ایک اضافی کھلاڑی کے ساتھ سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا انتخاب فٹنس سے مشروط کر دیا جس کی روشنی میں ہی ورلڈ کپ 2015ء کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائیگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز اور ورلڈ کپ کے سکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان جنوری کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔ ذرائع کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے سے قبل 27 اور 28 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کریں۔ دوسری جانب پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔