• news

72ویں پنجاب گیمز مارچ میں کرانے کی تیاریاں شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 72 ویں پنجاب گیمز مارچ میں کرانے پر غور شروع کر دیا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر10 جنوری سے شروع ہونے والی پنجاب گیمز کو ملتوی کر دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق گیمز کو اب مارچ میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ سکیورٹی کے ساتھ میدان اور دیگر انفراسٹرکچر کا نہ ملنا بھی گیمز کی تاخیر کی وجہ ہے۔ انتظامیہ نے ساٹھ خطوط لکھے تھے مگر کسی کا جواب نہیں ملا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن