جسٹس غلام مصطفی ریٹائر، جسٹس نور کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنانیکی منظوری
اسلام آباد(آن لائن )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس غلام مصطفٰی مینگل ریٹائرہوگئے جبکہ صدرمملکت ممنون حسین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے جسٹس نورمحمدمسکین زئی کوچیف جسٹس بنانے کی منظوری د ے دی انھوں نے یہ منظور ی وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر بدھ کے روز دی۔ جسٹس نورمحمدمسکین زئی 26دسمبرکواپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، جسٹس نورمحمد مسکین زئی یکم ستمبر1956کوکنری ضلع خاران میں پیدا ہوئے۔ لاء کالج کوئٹہ سے 1980میں وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ 2006 میں وہ وائس چیئرمین بارکونسل کوئٹہ رہے، انہیں دو سال کے لئے ایڈیشنل جج ہائی کورٹ مقرر کیاگیا،11مئی 2011کوبلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل جج کی ذمہ داریاں سنبھالیں چیف جسٹس مقرر ہونے سے قبل وہ سینئر جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔