آرمی پبلک سکول پشاور کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا
پشاور (نوائے وقت نیوز) دہشتگردوں کے حملے کا شکار آرمی پبلک سکول کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا، بیرونی دیوار کودس فٹ اونچاکیاجارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے مین گیٹ سے ملحقہ 8فٹ بلند دیوار کو 10 فٹ اونچا کیاجارہا ہے، جس پر دو فٹ چوڑے حفاظتی جنگلے لگائے جائیں گے۔ حملے سے قبل دیوار کی ا ونچائی 4فٹ تھی۔ اس کے علاوہ متاثرہ سکول کے ہال اورکمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ سکول انتظامیہ نے 31 دسمبر تک تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔