• news

سپریم کورٹ: اپیلیں خارج ہونے پر سزائے موت کے 2 قیدیوں کی نظرثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن )سزائے موت کی سزاکے خلاف اپیلیں مستردہونے پر دوقیدیوں نے سپریم کورٹ میں فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست گزشتہ روز قیدی اعظم اور عطااللہ کی جانب سے دائرکی گئی ۔عدالت سے درخواست کی جلد سماعت کے لئے بھی متفرق درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ ،سمیت دیگر فریقین کوفریق بنایاگیاہے اور موقف اختیار کیاگیاہے کہ عدالت نے ان کے موقف کوقانون کے مطابق نہیں سنا اور انکواپناموقف پیش کرنے کے لیے پوری طرح سے موقع نہیں دیاگیا،ان کی سزاغیرقانونی اورغیر آئینی ہے اس لئے سزاکوکالعدم قراردیاجائے ۔سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کے خلاف دائردرخواست خارج کردی تھی جس پر قیدوں نے نظر ثانی کی اپیل دائرکی تھی، اب اس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکی ہے اور عدالت سے استدعاء کی ہے کہ مقدمے کی مکمل سماعت تک سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن